صحت

شگر میں‌دانتوں‌کا ڈاکٹر ہے نہ ہی کوئی خاتون ڈاکٹر، زچہ و بچہ مرکز نہ ہونے سے بھی مریض مشکلات کا شکار

شگر(پ ر)معروف سماجی شخصیت و سابق سیکریٹری وزیر محمد علی مایا نے کہا ہے کہ ضلع شگر میں ڈینٹل آفیسر،لیڈی ڈاکٹر اور زچہ بچہ سنٹر نہ ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شگر سب ڈویژن ہونے کے بائوجود رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈینٹل آفیسر تعینات تھے تاہم نامعلوم وجوہات کے بناء پر گذشتہ کئی سالوں سے اس سنٹر کو ڈینٹل آفیسر سے محروم رکھا گیا ہے۔جوکہ سراسر زیادتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شگر کو ضلع بنے تین سال سے زائد کا عرصہ بیت گئے لیکن ضلع میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا قیام خواب بن کر رہ گیا ہے۔شگر کے شہری معمولی معمولی مرض کی تشخیص کیلئے سکردو اور دیگر شہروں کو جانے پر مجبور ہے۔جبکہ زچہ بچہ سنٹر اور لیڈی گائنی سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی بار خواتین کو سکردو منتقل کرتے ہوئے راستے میں زچگی ہوچکے ہیں۔لہذا زچہ بچہ سنٹر وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شگر میں فوری طور ڈی ایچ کیو کا قیام عمل میں لانے کیساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button