سیاست

پاکستان میں‌مزدوروں کا واحد لیڈر ذولفیقار علی بھٹو شہید تھا، احسان ولی صدر پیپلز پارٹی لیبر ونگ استور

استور (بیورو رپورٹ ) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں یوم مزدور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب زیر صدارت احسان ولی ملک صدر لیبر وینگ ضلع استور کے ہوا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما احسان علی کنگ،شکیل احمد،سمیت دیگر عہدران نے شرکت کیا تقریب میں احسان ولی صدر لیبر وینگ نے یوم مزدور دن کی مناسبت سے آج کے دن کام کرنے والے درجنوں مزدورں کو اکھٹا کیا اور ان تمام کو آج کے دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزدور ہر دور میں پساء ہے چاہے وہ جس کسی کی بھی حکومت رہی ہو لیکن آج کے دن میں آپ سب کو اس عظیم ہستی اور عظیم شخصیات کے بارے میں بتاتا چلوں جس نے مزدروں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر پوری دنیا کو بتایا اور پوری دنیا سمیت پاکستان کے مظلوم مزدروں کی حقوق کے لیے اپنی ساری زندگی کام کیا وہ  مظلموں کا لیڈر وہ مظلوموں کی آوازہ شہید زولفقار علی بھٹو تھے جنوں نے ہر حال ہر دور میں غیریب اور مزدروں کی حقوق کی بات کی ہے پاکستان پیلز پارٹی غیریب اور مظلوم مزدروں کی پارٹی ہے اگر کسی نے مزدروں کی حقوق کی بات کی ہے تو آج تک صرف پی پی نے ہی کی ہے ۔۔۔موجودہ دورہ میں یوم مزدرو ڈے کے موقعے پر آج بھی مزدر اپنی روٹی روزی کی چکر میں کام پر نکلتا نظر آتا ہے اگر آج کے دن بھی کوئی آرام کرتا ہے تو وہی صاحب حثیت اور آفیسر شاہی ہے وہی لوگ آج کے دن یوم مزدور دن کی چھٹی کرتے ہیں غیریب مزدور تو آج بھی اپنی غربت کے مارے صبح سے شام تک کہیں مٹی میں تو کہیں پتھروں میں اور کہیں ان ہی آفیسر شاہی کے کوٹھیوں میں اپنی رزاق کی تلاش میں نکلا ہوا ہے ۔میں آج کے دن ان تمام مزدروں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں اپنے حلال رزاق کی تلاش میں اپنی محنت جاری رکھو اللہ پاک ایک دن ہماری حالت بدل دیے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button