سیاست

پیپلز پارٹی یاسین نے جلسے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی یاسین نے دس مئی کو غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہگوچ میں پی پی پی گلگت بلتستان کے زیراہتمام حق ملکیت کے حوالے سے منعقدہونے والی عوامی جلسہ کو کامیاب کرنے کے لیے عوامی رابط مہم کا آغاز کیا ہے ۔اس حوالے سے پی ایس ایف گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما والایت علی یاسین کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ایس ایف یاسین کے عہدیداروں اور کاکنوں سے کارنرمیٹنگ کیا۔اس موقع پر ولایت علی نے پی ایس ایف کے کارکنوں کو گاہکوچ میں منعقدہ پارٹی جلسے کا ہرصورت کامیاب کرنے کے لیے متحریک ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت نے جبری طور پر عوامی ملکیت کے زمینوں پر قبضہ کرنا شروغ کیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے میدان میں اترآیا ہے ۔پی پی پی گلگت بلتستان امجدحسین ایڈوکیٹ کے قیادت میں عوامی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے پی ایس ایف کے جوانوں کو دس مئی کو غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں ہونے والی جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے آج سے یاسین میں عوامی رابط مہم چلانے کی ہدیت دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button