تعلیم

لیکچرر شپ کے لئے ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنے والے کئی سالوں سے انٹرویو کے منتظر ہیں، جاوید اقبال رہنما ن لیگ ہنزہ

ہنزہ (بیورورپورٹ ) گلگت بلتستان کے مختلف پوسٹوں پر لیکچرار شپ کیلئے ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدوار کئی سالوں سے انٹرویو کے منتظر۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گلگت بلتستان کے مختلف پوسٹوں پر ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدواروں کو تاحال انٹرویو کے لئے نہیں بھلانا زیادتی ہے ۔ جاوید اقبال ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویثرن کے صدر جاوید اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ ایف پی ایس سی کے تحت مختلف مضامین کیلئے ٹسٹ پاس کرکے شارٹ لسٹ ہونے والے اُمیدوار وں کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ۔ انٹرویو کا تاریخ کا اعلان نہ ہونا اُمیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن میرٹ پر یقین رکھتی ہے انشاء اللہ ہماری اُمید ہے کہ ایف پی ایس سی ٹسٹ میں جن اُمیدواروں نے کوالیفائی کیا ہیں اُن اُمیدواروں کو انٹرویو میں شامل کرکے میرٹ کے بنیاد پر تعینات کیا جائے ۔ تاکہ اُمیدواروں کے ساتھ زیادتی نہ ہو ۔اُنہوں نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اورچیف سکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان اُمیدواروں کو انٹرویو میں شامل کرکے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button