حادثات

ہزاروں‌فٹ کی بلندی سے ٹریکٹر درمندر نالہ میں‌جا گرا، ڈرائیور جان بحق، دو درجن سے زائد مویشی بھی ہلاک

غذر (بیورو رپورٹ )غذر میں ٹریکٹر ہزاروں فٹ کی اونچائی سے نالہ درمدر میں جاگرا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق دو درجن سے زائد مال مویشی لیکر درمدر جا نے والا ٹریکٹر ہزاروں فٹ کی اونچائی سے نالہ درمدر جاگرا ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ تمام مال مویشی بھی ہلاک ہوگئی واقعات کے مطابق داماس کا رہائشی نوجوان رحمت جان اپنے ٹریکٹر میں مال مویشی لیکر درمدر نالہ جارہا تھا کہ اس تنگ اور خطرناک روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ہزاروں فٹ کی اونچائی سے نالہ درمدر میں جاگر اجس سے ٹریکٹر ڈرائیور رحمت جان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر میں موجود تمام مال مویشی بھی ہلاک ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ پہنچایا گیا جہاں لاش کی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تنگ روڈ کی کی وجہ سے پیش آیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button