خبریں

کفن پوش احتجاج کے بعد حکومت اور عمائدین گوہری میں‌مذاکرات کامیاب، کھرمنگ ضلعی ہیڈکوارٹر کا مسلہ طے ہوگیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے ) ضلعی ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ ڈھائی سال بعد حل ہوگیا ہے حکومت اور عمائدین گوہری کے درمیان مذاکرات کامیاب فریقین چھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہوگئے ڈپٹی کمشنر آفس اور رہائش کا سائیڈ سلیکشن تعمیرات کے لئے سریا پتھر اور بجری اور دیگر ضروری اشیاء پہنچادی گئیں.

حکومت کی طرف سے ضلعی ہیڈکوارٹر کے لئے نوٹیفائیڈ ایریا گوہری تھنگ میں تعمیرات کا آغاز اور ڈپٹی کمشنر آفس کا سائیڈ سلیکشن کے لئے 04مئی کی تاریخ دی ہوئی تھی اور اسی سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ پہنچے تو گوہری کے عوام بشمول عورتیں اور بچے حکومتی قبضے کے خلاف گھروں سے کفن پہن کر نکل گئے اور انتظامیہ کو کام شروع کرنے نہیں دیا گیا. کفن پوش مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگا تے رہے ڈنڈا بر دار ٹیم بھی ہاتھوں میں ڈنڈے لیکر حکومت کے خلاف ڈٹ گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے کئی بار مذاکرات کیے مگر ناکامی ہوئی۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ اور ساداتِ گوہری ایک چھ نکاتی خفیہ ایجنڈے پر متفق ہو گئے ۔بعض ذرائع کے مطابق فریقین والی کھرمنگ راجا سلطان خان کے مرتب کردہ دستاویز کو مستند مانتے ہوے مندرجہ جات کے مطابق حق دینے پر راضی ہوے ہیں۔

دیگر شرائط میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ حکومت ضلعی نوکریوں میں علاقے کے امیداروں کو ترجیج دے گی، اور ہیڈ کوارٹر کے سکیل 1 سے 5 تک کی تمام نوکریوں کے حقدار گوہری کے عوام ہونگے۔ موضع گوہری کی اراضیات کی قیمت دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے اراضیات کے برابر دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

اس معاہدہ نامے کی کاپی ابھی تک دونوں فریقوں نے پبلک نہیں کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سے جب میڈیانے معاہدے کی کاپی مانگی تو دینے سے انکار کیا معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس اور ہاوٗس کے لئے سائیڈ سلیکشن کے ساتھ تعمیرات کے آغاز کرنے کے لئے ضرویری اشیاء پہنچا دی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button