کھیل

کنگز الیون نے آل شگر سپرنگ بلوسم کرکٹ ٹورنامنٹ‌اپنے نام کر لیا

شگر(عابدشگری) کنگزالیون نیالی نے کے ٹو فرینڈز کو ہرا کرآل شگر سپرنگ بلوسم کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا۔دریائے شگر کے کنارے کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شاندار اور دلچسپ میچ میں کنگز الیون نیالی نے کے ٹو فرینڈز کو 6رنز سے شکست دیکرچپمین کا ٹائٹل سر پر سجالیا۔کنگز الیون کے سید طاہر مین آف دی میچ قرار پایا۔دریائے شگر کے کنارے پر واقع قدرتی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی آل شگر سپرنگ بلوسم کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور ضلع بھر سے 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔جبکہ فائنل میچ کنگز الیون نیالی اور فرینڈز کے ٹو کے درمیان کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اس طرح شائقین کو ایک بہتر اور دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ جس میں کنگز الیون نیالی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز اختتام تک 77رنز بناسکے۔ جس کے جواب میں کے ٹو فرینڈز کی مضبوط ترین ٹیم مقررہ اورز کی اختتام تک صرف 71رنز بناسکے۔ اسطرح فائنل کا ٹائٹل پہلی بار کنگزالیون نیالی کے سر سج گیا۔کنگز الیون نیالی کے سید طاہر مین آف دی میچ قرار پائے۔

جس خطے میں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں صحت کے مراکز ویران ہوجاتے ہیں۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں انتہائی لازمی ہے۔اس خطے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ اگر یہاں کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائے تو نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شگر انتظامیہ کھیلوں اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فروغ کیلئے ہر ممکن تعاؤن کریگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،پی ٹی آئی شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری،شگر سپورٹس کلب کے چیئرمین غلام علی شگری اور دیگر نے آل شگر سپرنگ بلاسم کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع شگر کو اللہ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔یہاں قدرت ہر مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ساتھ ہی شگر میں بسنے والے لوگوں میں ذہانت اور ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں۔اگر یہاں کے نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کیا جائے تو نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مقررین نے کہا کہ شگر میں نیشنل لیول کے کرکٹ گراؤنڈ کیلئے جگہ موجود ہے جبکہ قدرتی طور کرکٹ گراؤنڈ کیلئے نہایت موزون ہے۔ اگر حکومت تھوڑی سی توجہ دے تو آئندہ یہاں نیشنل سطح پر کھیلوں کے مقابلہ ہوسکتا ہے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،انجینئر عدیل شگری ،غلام علی شگری اور دیگر مہمانوں نے فاتح اور فائنل کھیلنے والی کھلاڑیوں میں میڈل پہنائے جبکہ رنر اور ونر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button