خبریں

مصیبت کی گھڑی میں‌ڈوکو آتشزدگی سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، علمائے امامیہ

شگر( نمائندہ خصوصی) علمائے امامیہ کا وفد متاثرین ڈوکو کی زخموں پر مرحم رکھنے کے لئے ڈوکو پہنچ گئے ۔وفد کی قیادت علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین کررہے تھے اس موقع پر بزرگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے سابق سیکرٹری جنرل شیخ ضامن علی مقدسی ،شیخ شکور علی ،شیخ سخاوت حسین ،شیخ یوسف اخونزادہ ،شیخ محمد کاظم کے علاوہ جامع مسجد کمیٹی چھورکاہ کے صدر محمد یوسف ،ماسٹر حسین ،اور دیگر موجود تھے اس موقع پر صدر علمائے امامیہ نے چھورکاہ کے مومین کی جانب سے دئیے گئے امداد جس میں نقدی کے علاوہ گندم جو اور اشیاء خوردنی متاثرین کے حوالے کردئیے اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ چھورکاہ کے عوام مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین ڈوکو کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ اس غم زدہ خاندان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنا ممکن ہوسکیں ان متاثرین کی مدد کرنی چائیے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے ان کی مدد کریں اس موقع پر علماء کے وفد نے جاں بحق ہونے والے افراد کے قبروں پر جاکر ان کی بلندی درجات کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button