صحت

محکمہ صحت کا کارنامہ، اپنڈیکس کی بیماری وزیر پور شگر میں‌پھیلی، لیکن میڈیکل کیمپ گلاب پور میں شروع ہوگیا

شگر(پ ر) معروف عالم دین ڈاکٹر شکیل احمد مدنی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت شگر کو وزیر پور میں پھیلتی ہوئی اپینڈکس کی بیماری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپینڈکس کی بیماری وزیر پور میں گذشتہ دو سالوں سے تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھایا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بیماری اس سال مزید تیزی سے پھیل رہی ہے۔ محکمہ صحت کی عجیب منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ بیماری وزیر پور میں پھیل رہی ہے جبکہ میڈیکل کیمپ اور آگاہی مہم گلاب پور میں چلارہا ہے۔ جس سے وزیر پور کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ اگر محکمہ صحت شگر واقعی میں اس بیماری کو مزید پھیلانے سے روکنے میں سنجیدہ ہے تو وزیر پور میں آگاہی کیمپ لگائیں اور یہاں فری میڈیکل کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت شگر اور بلتستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور وزیر پور میں اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کیا جائے اور اس بیماری کی خاتمے تک وزیر پور آپریشن کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button