خبریں

ہنزہ میں‌ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، سیاح اور مقامی افراد متاثر

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کا آغاز، پٹرولیم مصنوعات کی قلت ، عوام اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ۔

ضلع ہنزہ میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی روز جا ری جبکہ دوسری جانب ہنزہ کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی ٹرانسپورٹرز بلکہ ملک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔

عوامی حلقوں اور مقامی ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر میں  تین سے چار پٹرول پمپ موجود ہیں جبکہ دو نوں اضلاع میں ہزراوں مقامی گاڑیوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کا رش روز بروز بڑھتا رہا ہیں جس کی وجہ سے مقامی اور سیاھوں کو سخت ،مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں ضلع ہنزہ اور نگر کے پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے تاکہ سیاحوں کے مسکن اضلاع میں مقامی عوام کے علاوہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button