سیاست

حق حاکمیت و حق ملکیت جلسے کی کامیابی کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنما غذر میں سرگرم

گلگت (محمد ایوب) پاکستان پیپلز پارٹی نے غذر میں حق حاکمیت اور حق ملکیت کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطے تیز کردیا۔ سمال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ستر سال قبل ہمارے اباواجداد نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا جس کی وجہ آج پاکستان چائینہ کا ہمسایہ ہے اور ہماری وجہ سے ہی پاکستان میں ستاون بلین ڈالر کا سی پیک آیا لیکن ان ستاون بلین ڈالرسے گلگت بلتستان کو ایک ڈالر نہیں ملا اس لئے نہیں ملا جہاں صوبوں سے لیکر یونین کونسل تک کے وسائل کی تقسیم کے فیصلے ہوتے ہیں وہاں ہماری نمائندگی نہیں ہے ہمیں وہاں نمائندگی ہر صورت لینا ہے ہم اس نمائندگی سے پچھلے ستر سالوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا خالصہ سرکار کے نام پر ہماری زمینوں کی بندربانٹ شروع ہونے پر ہم نے دینور کے مقام پر سی پیک کا راستہ بند کرکے دھرنا دیا اور گلگت کے عوام نے اپنا حق وہاں ادا کیا تب ان کو ہوش آیا یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے تب جاکے وہ بندربانٹ کا سلسلہ رک گیا ہم ایک انچ زمین کسی کو دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ یہاں زمینوں ،پہاڑوں ،جنگل،اور معدنیات کے مالک یہاں کی عوام ہے اور یہ ہماری نسلوں کیامانت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر داریل اور گوپس یاسین کو ضلع بنانے کی بھر حمایت کی اور ڈیمانڈ بھی کی ہے حفیظ الرحمن اس کا اعلان کرینگے اگر اس حکومت نے گوپس یاسین اور داریل تانگیر کو ضلع نہیں بنایا تو ہم حکومت میں آکر بنائنگے ضلع غذربھی ذولفیقار علی بٹھو کا تحفہ ہے بعد میں اس کو چھینے کی کوشش کی گئی لیکن بے نظیر بٹھو شہید نے دوبارہ بحال کردیا ۔انکا کہنا تھا کہ آئندہ بھی وفاق میں بٹھو کا سورج طلوع ہوگا اور اس کی روشنی گلگت بلتستان تک آئیگی موجودہ حکمران تاجر ہیں تاجروں کو حکمرانی دینے سے نقصان ہی ہوتا ہے فائدے کی امید نہیں رکھے ۔ اس موقع پر سابقہ ڈپٹی سیپکر جمیل احمد نے کہا کہ غذر کے عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آئے ہیں ہم آپ کی زمینوں کی حفاظت کرنے نکلے ہیں عوام اس تحریک میں ہمارا ساتھ دے جب آپ ہماری کارکردگی سے مطمئن ہونگے ہمیں ووٹ دے ۔ سابق ممبر قانون ساز ااسمبلی محمدایوب شاہ نے کہا کہ عوام غذر دس مئی کو اپنے حقوق کی تحفظ کے لئے نکلنگے اور ہاکستان پیپلز پارٹی کا بھر پور سساتھ دینگے انہوں نے مزید کہا کہ میری جیت اور ہار دونوں گاوں سمال کی وجہ سے ہوئی شاید میں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا انہوں نے عوام سے کہا کہ دس تاریخ کو یہ پیغام دے کہ یہاں کی اایک ایک انچ زمین پر ہمارا حق ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button