اہم ترین

ایک ماہ میں‌داریل تانگیر ضلع کسی بھی صورت میں‌بناکر رہیں گے، وزیر اعلی

چلاس (بیورو چیف) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ داریل تانگیر کو ایک ماہ کے اندر اندر ضلع بنایا جائے گا ۔ضلع کے نوٹیفکیشن کا اختیار وفاق کے پاس ہے ۔اگر ایک ماہ کے اندر وفاقی سطح پر پیکج کی منظوری دی گئی تو صوبائی کابینہ داریل تانگیر ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ورنہ وفاق سے ہر صورت ایک ماہ میں ضلع کا نوٹیفکیشن کرائیں گے ۔تانگیر میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کئے ہوئے ایک ایک وعدے کو پایہٴ تکمیل تک پہنچایا انشاءاللہ اب جو وعدے کرینگے وہ بھی پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تانگیر میں پانچ گرلز اسکول تعمیر کئے جائیں گے جس میں ایک گرلز سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا انٹر کالج تانگیر کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے گا ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا ہسپتال میں جدید ترین لیپ بنایا جائے گا اور گائینی کالوجسٹ تعینات کیا جائے گا دیامر کی ڈھائی لاکھ آبادی کے لئے 65 ہزار وزیراعظم ہیلتھ کارڈ ایشو کئے گئے ہیں جس سے ہر غریب فرد مستفید ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کے علاقے تانگیر کو ضلع غذر سے لنک کرنے کیلئے تانگیر سے بتھریت تک سڑک تعمیر کی جائیگی جس سے ایکطرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور دوسری طرف مقامی لوگوں کے لئے گلگت تک کے لئے سفری مسافت کم ہوگی ۔سب ڈویژن تانگیر کے ہیڈ کوارٹر جگلوٹ کے تمام سڑکوں میٹل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم سے تانگیر ستیل تک ٹرک ایبل روڈ تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل گلگت بلتستان کے لیڈر تھے انہوں نے جو خواب دیکھا تھا اس کو پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ اور تانگیر میں دس میگاواٹ بجلی کی فزیبلیٹی رپورٹ پر کام کا آغاز کیا گیا ہے انشاءاللہ اس کی فزیبلیٹی رپورٹ مکمل ہوتے ہی اس پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا جس کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا کہ اس وقت تانگیر میں ڈیڈھ ارب روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں انقلاب اور خوشحالی آئیگی ہم نے وزیراعلیٰ کے لئے جو مطالبہ کیا ہے وہ پورا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ علاقے کی ترقی کے لئے مذید میگا منصوبوں کی سکیمیں دی جائیں گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تانگیر سے پہلے جو لوگ منتخب ہوئے تھے انہوں نے علاقے کے لئے کچھ نہیں کیا پہلی بار ن لیگ نے جو اعلانات کئے ہیں اس پر سو فیصد عملدرآمد ممکن ہوا ہے ۔جلسہ عام سے نمبردار اعلیٰ و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن دیامر شریف شاہ ، مسلم لیگ کے رہنما قاری وزیر صدیقی ، نمبردار سعید ، ملک کفایت و دیگر نے کہا کہ جنگلات کے لیز میں پہلی سروے میں میں نو لاکھ جبکہ دوسری سروے میں تقریباً پانچ لاکھ ویلیوم کم کیا گیا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے پہلی رپورٹ کے مطابق عمارتی لکڑی لیجانے کی اجازت دی جائے ۔ گبر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے اور فوری داریل تانگیرضلع کا اعلان کیا جائے ۔بعدازں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ثاقب محمود نے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کی جانیوالی انٹر کالج اور ای ٹی آئی کی جانب سے پانچ کروڑ انہتر لاکھ سے تعمیر کیا جانیوالا واٹر چینل کا افتتاح کیا ۔اس دوران فورس کمانڈر ثاقب محمود نے آرمی پبلک سکول تانگیر کا بھی افتتاح کیا ۔قبل ازیں جب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ثاقب محمود تانگیر پہنچے تو اہلیان تانگیر نے تاریخی اور والہانہ انداز میں استقبال کیا اس موقع پر معزز مہمانوں کو روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا ۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button