سیاست

پانچ سال لوٹ مار کرنے کے بعد مہدی شاہ ایک نمبر ہونے کا دعوی کر کے تماشا بن گئے ہیں، شمس میر مشیر اطلاعات

اسلام آباد (پ ر ) حیرت ہے کہ پانچ برس تک کرپشن ،لوٹ مار اور نوکریوں کی فروخت کی لوٹ سیل لگانے والے سابق وزیر اعلی مہدی شاہ بھی ایک نمبر ہونے کا دعوی کرتے ہیں ،پانچ برس تک انہوں نے چورن اور پاپڑ کی طرح نوکریاں فرو خت کیں ،گلگت کا امن و امان ان کے دور میں ہی تباہ ہوا ،کرپشن کے سارے ریکارڑ ٹوٹ گئے ،آج وہی اپنے ایک نمبر ہونے کا دعوی کر کے عوام میں خود تماشا بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات شمس میر نے یوتھ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ایک نمبر بننے کا شوق تھا تو اپنے دور حکومت میں کوئی ایک نمبر کام، بھی کرتے سب کام دو نمبر اور خواہش ایک نمبر کی، مہدی شاہ کو ایک نمبر بننے کا اتنا ہی شوق تھا تو گلگت بلتستان کے باقی علاقوں میں ترقی تو درکنار اپنے علاقے سکردو ر کاروڑ ہی بناتے سکردو روڑ بھی چھوڑیں ایک کلوٹ پورے گلگت بلتستان میں نہیں بنا سکے اور آج ایک نمبر کی خواہش رکھتے ہیں مہدی شاہ صاحب ،نے اپنے آپ کو کالج کا سند یافتہ اور حافظ حفیظ الرحمن کو مدرسے کا سند یافتہ ہونے کا کہہ کر عوام سے کہا ہے کہ عوام فرق کریں ہم دونوں میں ،شاہ صاحب عوام کو فرق معلوم ہے حافظ حفیظ الرحمن حافظ قرآن ہیں اور خوف خدا کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ،یہ مدرسے کی تعلیم کا ہی نتیجہ ہے کہ مدرسے کی تعلیم جہاں انسانیت اور اخلاق کا درس دیتی ہے وہاں مخلوق خدا کی خدمت کا بھی کہتی ہے اسی مدرسے کے تعلیم کے تنائج ہیں کہ آج گلگت بلتستان میں گزشتہ ستر برسوں کے ترقی کے ریکارڑ حافظ حفیظ الرحمن تین برسوں میں توڑ چکے ہیں ،عوام امن کیلئے ترس رہے تھے اسی حافظ حفیظ الرحمن نے پائیدار امن قائم کر کے گلگت بلتستان کو ترقی کے سفر پر گامزن اور پوری دنیا میں شناخت دی ۔مدرسے اور کالج کی اس بحث سے یہ بہتر تھا کہ مہدی شاہ اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کرتے وہ تو انہوں نے کی نہیں ،اور پورے پانچ برس عیاشی میں گزار دئیے شمس میر نے کہا کہ سید مہدی شاہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نوکریاں دیں ،شاہ صاحب آپ نے جس طرح نوکریاں دیں اس کے حوالے سے تو ساری دنیا حیران ہے کہ پانچویں پاس کو بھی سکیل چودہ کا ٹیچر بھرتی کیا ،اگر یہی پانچویں پاس ٹیچر پیسے بڑھا دیتے اور آپ کے بس میں ہوتا تو یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنا دیتے،مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس طرح اخباری بیانات میں ایک نمبر ہونے کا دعوی کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی حکومت گلگت بلتستان کے لئے کوئی عملی کام کرتی تو آج اس طرح کے بیانات دے کر خود کو عوام میں تماشا بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے اور ایک خوشحال و ترقی یافتہ گلگت بلتستان ہی ہمارا خواب ہے ،اسی خواب کی تعبیر کیلئے حکومت مصروف عمل ہے ِ ،ِ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button