خبریں

محکمہ صحت ہنزہ میں‌ہونے والی غیر قانونی بھرتیاں منسوخ نہ کی گئیں‌ تو شاہراہ قراقرم بند کردیں‌گے، آل پارٹیز کانفرنس

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) محکمہ صحت ہنزہ میں ہونے والی غیر قانی بھر تیوں کو فوراً منسوخ کرتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کے بعد میرٹ پر مقامی افراد کی بھر ت یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کے خلاف عوام ہنزہ شاہراہ قراقرم پر نکالنے میں مجبور ہو جائیگے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنزہ میں آل پارٹی کانفرنس کے ایک اہم اجلاس میں خطاب کر تے ہوئےمقامی رہنماوں اور سماجی کارکنوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی نہ صرف محکمہ صحت بلکہ مختلف سرکاری اداروں میں ہنزہ کو دیوار سے لگایا گیا ہے، اور غیر مقامی افراد کو روزگار دے کر مقامی اہل افراد کا حق مارا گیا ہے۔

تاہم گزشتہ روز محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے بغیر اشتہار و امتحان کے غیر مقامی 9سکیل کے تین افراد کو سول ہسپتال علی آباد میں غیر قانو نی طور پر بھرتی کیا، جو عوام ہنزہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

مقررین نے وزیر اعلیٰ ، فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں کی جانے والی غیر قانونی بھر تیوں کو 48گھنٹوں کے اندر منسوخ کرنے کے احکامات جا ری کرتے ہوئے بذریعہ اشتہار میرٹ کے مطابق مقامی افرادکی بھرتیاں عمل میں لائی جائے تاکہ حقداروں کو ان کا حق ملے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ان مذکورہ تین اسامیوں کو خالی کر کے قانون کے مطابق بھرتیاں نہیں کی گئیں تو 48گھنٹے کے بعد محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کے خلاف عوام ہنزہ شاہراہ قراقرم پر نکلنے میں مجبور ہو جائینگے۔

آل پارٹی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے ساتھ امن کمیٹی ہنزہ کے چیرمین، بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر، عوامی ورکر پارٹی کے رہنما وں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button