عوامی مسائل

چھورکاہ شگر کے عوام پانی سے محروم، احتجاج کے لئے صلاح‌مشورے کا آغاز

شگر(نامہ نگار)چھورکاہ شگر کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے ۔ پانی بحران سے تنگ عوام نے احتجاج کے لئے صلاح مشورے شروع کردئیے۔ جگہ جگہ پائپ بند ہونے سے دور دراز کے علاقوں کو پانی پہنچنا محال ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق موسم گرما شروع ہوتے ہی چھورکاہ میں پانی کا بحران شروع ہوا تھا جس پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا ہے بتایا جاتا ہے کہ موسم سرما میں نالے کا پانی گدلہ ہونے کی وجہ سے بحران پیدا ہوتا تھا تاہم امسال موسم کی خرابی کے باعث نالے کا پانی صاف وشفاف ہے لیکن عملوں پر نظر نہ رکھنے اور میٹنینس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے معتدد مقامات پر پائپوں میں کچرے بھر گئے ہیں جس کے باعث دور دراز کے علاقوں میں پانی نہیں پہنچ رہا ہے یوں موسم گرما میں بھی چھورکاہ کے عوام پینے کے پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگا ہے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button