خبریں

بیسل شگر میں‌تعمیر شدہ پل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر دریا بُردکردیا

شگر( نامہ نگار)شگر بیسل میں تعمیر شدہ چوبی پل کو نامعلوم افراد نے آگ لگاکر دریاء برد کردیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے دروافتادہ علاقہ باشہ کے آخری گاؤں بیسل کو دریاء کے دوسرے پار ملانے والے پل کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے دریاء برد کردیا۔جس کے بعد بیسل کے عوام کا دریاء باشہ کے دوسری جانب واقع علاقے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پل مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مویشیوں اور جانوروں کو دریا کے دوسرے پار لے جانے کیلئے بنایا ہوا تھا۔ یہ عارضی پُل دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے تک کارآمد رہتا تھا۔ لیکن گزشتہ رات نامعلوم افراد نے پل کو آگ لگاکر دریاء برد دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button