خبریں

ٹور ڈی خنجراب ریس کے شرکا کا ہنزہ میں‌شاندار استقبال

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے شرکاء دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز تقریباً 135کلو میٹر کا فا صلہ طے کرتے ہوئےسوست پہنچ گئے۔ صوبائی حکومت کی زیر نگرانی منعقدہ ٹور ڈی خنجراب ریس کے شرکاء دوسرے مرحلہ میں گزشتہ روز تقریباً2بجے پاک چین تجارتی سرحد سوست پہنچ گئے۔  اس سے قبل سائیکلسٹس ناصر آباد پہنچ گئے تو عوام نے ان کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں سائیکل ریس کے شرکاء شاہراہ قراقرم ضلع ہنزہ کے مختلف موضع جات سے ہوتے ہوئے سوست پہنچے۔ راستے میں گاوں گاوں عوام طلبا و طالبات، پائپ بینڈز اور دیسی بینڈز نے سائیکل ریس شرکاء کا بھر پور انداز میں استقبال کیا۔
تیسرا اور فیصلہ کن مرحلے میں ریس کے شرکا آج سوست سے 7بجے صبح خنجراب ٹاپ کی طرف روانہ ہونگے۔ جس کے بعد واپس کریم آباد آئے گے جہاں پر ملکی و غیر ملکی سائیکل ریس شرکار اور ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں کریم آباد پولو گراونڈ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں صوبائی سطح کی اعلیٰ سرکاری و عسکری قیادت شریک ہوگی۔
یاد رہے کہ خنجراب سائیکل ریس کے شرکا جمعہ11مئی کو گلگت سے پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے راکاپوشی ویو پائنٹ نگر پہنچ گئے تھے۔
ٹور ڈی خنجراب کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری سطح پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ ریسکو اداروں اور محکمہ صحت کے اہلکار اور عوام ہنزہ اور نگر کی شاندار تعاون شامل ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے گزشتہ دو دنوں سے شروع ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کی کامیابی پر عوام ہنزہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سائیکل ریس شرکاء کو خوش آمدید اور سیکورٹی انتظامات ، ٹرانسپورٹروں اور عوام کی تعاون سے سائیکل ریس کامیابی کے اخری مرحلے میں داخل ہو ا ہے ۔اور انشاللہ اخری مرحلے کے اختتام تک عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرینگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button