Uncategorizedخبریں

ایک ہزار کنال زمین ملی تو غذر میں‌کیڈٹ کالج بنائیں گے، وزیر اعلی کا فدا خان فدا کے مطالبے پر اعلان

گوپس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی وزیرسیاحت فداخان فداکے مطالبے پر غذر کی دورافتادہ اورانتہائی پسماندہ علاقہ بتھریت کے لیے ٹریک ایبل روڑ بنانے, غذر میں ایک ہزار کنال زمین دستیاب ہونے کی صورت میں کیڈیٹ کالج بنانے, سالانہ ترقیاتی بجٹ کے علاوہ غذر حلقہ دو کے اندار لنگ روڑ ز کی تعمیرکے لیے تین قسطوں میں 20؛کروڑ کی اضافی بجت ،درمندروسمال میں گرلزسکول کے علاوہ 2010میں کے سیلاب و زلزلے سے متاثرہ افراد کو معاوضہ د ینے کا اعلان کیا ہے ۔

البتہ گورنمنٹ ہائی سکول گولغمولی کو ہائی سیکنڈری بنانے اے کلاس ڈسپنری کو دس بیڈبنانے کی مطالبے کو وقتی طورپر مسترد کیا اور غذر حلقہ دو کے اندار ایک اضافی حلقہ بنانے گوپس یاسین کو ملاکر اعلحدہ ضلع بنانے کے لے فداخان فدا اور غلام محمد کے جانب سے پیش کردہ مشترکہ مطالبے کو بھی وفاقی حکومت کا سبجیکٹ قرار دیکر اپنے جانب سے کوشش تیز کرنے کا وعہدہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button