اہم ترین

پارلیمانی کمیٹی کے تمام اراکین نے مجوزہ مسودے پر اطمنان کا اظہار کیا تھا، وزیر اعلی سیکریٹریٹ

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکرقانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کی جانب سے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ پیکیج کو مسترد کرنے کے حوالے سے میڈیا میں جاری بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام پارلیمانی ممبران نے مجوزہ مسودے کو منزل کی جانب پیش رفت تصور کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے کمیٹی بنائی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل رہے ہیں جوخوش آئند ہے اجلاس میں تمام پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے مجوزہ مسودے پراطمینان کا اظہارکیا۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کسی قسم کی تلخی نہیں ہوئی تھی میڈیا میں حقائق کے منافی خبریں معزز ممبران سے ذرائع کے حوالے سے منسوب کرنے کے بجائے صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ممبران سے رابطہ کرکے خبریں شائع کی جائیں تاکہ قارئین میں اخبار کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button