سیاست

مسلم لیگ ن کی حکومت نے سب وعدے پورے کئے ہیں، وزیر اخلاق حسین

شگر(عابدشگری )مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے سب پورے کئے۔شگر اور کھرمنگ اضلاع اور گلگت سکردو روڈ ہمارے حکومت کے شرمندہ تعبیر کیا۔ پچھلی حکومت نے صرف جھوٹے وعدوں کے سہارے مدت گزاری اسی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کیا۔شگر میں فٹ بال فائنل کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس جوانوں کی خون کو گرمانے کا اہم ذریعہ ہے۔ نوجوان ہمارے اثاثہ ہے اور ہم ان کی اہیمیت جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اے ڈی پی میں ہمیشہ شگر کو فوقیت دی اب تک 45لاکھ روپے شگر میں خرچ کرچکا ہے۔اور مستقبل میں بھی اے ڈی پی میں شگر کیلئے بترقیاتی سکیمیں رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا ظہار کیا گیا کہ شگر میں فٹ بال گراؤنڈ کیلئے ٓنے والے فنڈز کو استعمال کرنے کے بجائے انتظامیہ نے اپنے اکاؤنٹ میں رکھا ہے جو کہ زیادتی ہے ۔انہوں نے شگر انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مہینے کی اندر اس فنڈ کو شگر میں گراؤنڈ کی تعمیر کیلئے استعمال نہ کیا گیاتو وزیر اعلیٰ کے پاس شکایت کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button