تعلیم

نگر اکیڈمی میں‌یوم والدین کی تقریب منعقد

نگر ( بیورو رپورٹ) چھلت نگر میرے آبائی علاقے لودھراں پنجاب کے ایک دیہات سے کروڑ وں بار ترقی یافتہ ہے ،یہاں بجلی ،سڑک، انٹرنیٹ اور لاؤڑ سپیکر جیسی سہولیات دستیاب ہیں لیکن میرا تعلق پنجاب کے ایک دور افتاد علاقے لودھراں کے ایک گاوں سے ہے جہاں یہ سب کچھ نہیں۔ میں نے دن رات خلوص سے محنت کی اور مقابلے کا امتحان پاس کیا۔محنت ،خلوص،ایمانداری اور ماں باپ کی دعاؤں کے بغیر زندگی میں کامیابی نہیں ملتی۔ نگر اکیڈمی میں میں یوم والدین کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کا خطاب۔

آج ضلع نگر میں سب سے بڑے پرائیوٹ تعلیمی ادارے میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔سکول کے طلبہ و طالبات نے حمد و نعت کے ساتھ ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے۔

تقریب کے میر محفل شیخ منیر حسین منوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ تربیت کی ضرورت ہے کیوں کہ آج داعش ،القاعدہ،طالبان،ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم جیسے لوگ تعلیمایافتہ ضرور ہیں لیکن تربیت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کو مسائل و پریشانیوں کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ہمیں اپنی اولاد کو جہیز کے طور پر اعلیٰ تعلیم اور اخلاقی تربیت کرنا انتہائی لازمی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگر اکیڈمی ابھی اتک ان کو نہیں بلانے پر  سکول انتظامیہ سے شکایت ہے۔ انہوں نے ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ سکول کے یوم والدین کی تقریب میں طلباء و طالبات کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کے اظہار پر انہیں یقین ہو گیا ہے کہ سکول میں تدریس کا معیار بھی بہت بہتر ہوگا، انہوں نے دنیا اور ااخرت میں کامیابی کے لئے لگن ،خلوس محنت اور والدین کی دعاوں کو لازمی قرار دیا ۔

یوم والدین کی بڑی تقریب سے سکول کے بورڑ کے چئیرمین مرزا حسین نے کہا کہ سکول آج سے بیس برس قبل تعمیر کیا گیا اور سکول کے لئے انہوں نے اپنی زمین فراہم کی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مذید ضرورت پڑنے پر وہ ایک اور زمین کا ٹکڑا کسی تعلیمی درسگاہ کو مفت فراہم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے تمام والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button