سیاست

وزیر اعلی کشمیر کی نمائندگی کر رہا ہے، گلگت بلتستان کی نہیں، نعمت شاہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سکرٹیری نعمت شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے آباواجداد نے اٹھائیس ہزار مربع میل علاقے کو بے شمار قربانیوں کے ذریعے آزاد کرایا۔ وزراعلیٰ گلگت بلتستان خود کشمیر ی ہے، اس کا جسم گلگت بلتستان میں ہے اور دل کشمیر میں، اور ان کی دل کشمیریوں کے لئے دھڑکتا ہے۔ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حفیظ الرحمان خود ہے۔ ستر سالوں سے محروم خطے کو حفیظ الرحمان کی موجودگی میں ہرگز بنیادی آئینی حقوق نہیں مل سکتے ہیں۔ مجوزہ آڈر دوہزار اٹھارہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے زہر قاتل ہے۔ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات قدر بہتر تھیں۔ ان سفارشات کو بھی وزراعلیٰ نے خود ردی کی ٹوکری میں ڈالوادیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما سابق سینٹ کے چیرمین رضاربانی نے بھی خطے کے حقوق کے بارے میں سخت مخالفت کی تھی خورشید شاہ نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو بے وفا قرار دیا ہے اس نے اپنے الفاظ کے اب تک معافی نہیں مانگ لیا ہے۔

دونوں نام نہاد پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پی پی پی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن بیٹھے ہیں خطے کے بنیادی حقوق کے بارے میں عملی طور پر جدوجہد کرنے میں مخلص نہیں ہیں اگر تحریک انصاف نے دوہزار چودہ میں دھرنا نہ دیا ہوتا تو ملک آج دیوالیہ ہوچکا ہوتا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بھی اسی دھرنے کی مرہون منت بنے کرپشن اور اقرباپروری کی حد تک رُک گئی انشاء اللہ عمران خان بہت جلد وزیراعظم بن کر موجودہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنا کر دکھائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button