عوامی مسائل

مسائل حل نہیں‌کئے گئے توہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، ضلع نگر میں‌ تعینات سی ڈی سی ممبران اور ڈاکٹرز کی دھمکی

نگر ( اقبال راجوا) ہمارے مطالبات اگر تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔ ممبران سی ڈی سی نگر۔ نگرمیں تعینات سی ڈی سی ممبران اور ڈاکٹر ز نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب دھکیلتی جا رہی ہے۔ اگر یہی رویہ جاری رکھا گیا تو ہم احتجاج کے طور کام بند کریں گے۔ حکومت کبھی ایک ہفتہ ،کبھی ایک مہینہ تو کبھی پینتالیس دنوں کی مہلت ہم سے مانگ رہی ہے لیکن ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت ہماری سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی سے کام لے رہی ہے جس باعث ڈاکٹرز کمیونیٹی میں شدید بے چینی اور اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے۔ جتنا حکومت ہمیں تنگ کرتی رہے گی ہماری کار کرردگی اتنی ہی متاثر ہوتی رہے گی ۔ آخر ہم خدا نہ خواستہ یہ بات سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ استعفیٰ پیش کر کے آزاد زندگی گزاریں اس لئے لازمی ہے کہ ہمارے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر کے ان کا حل نکال لیا جائے۔قابل زکر بات یہ ہے کہ حکومت مذاکرات اور مسائل کے حل کی یقین دہانیاں پچھلے کئی مہینوں سے ڈاکٹروں کو کرار رہی ہے لیکن ڈاکٹروں کے مسائل جوں کا توں ہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button