عوامی مسائل

آبادی کے لحاظ سےغٍذر کا سب سے بڑا گاوں شیر قلعہ مسائل کے گرداب میں‌

غذر (بیورو رپورٹ )آبادی کے لحاظ سے غذرکے سب سے بڑے گاؤں شیر قلعہ کے عوام کو اس دور جدید میں بھی آمد ورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اس بڑے گاؤں کو مین شاہراہ سے ملانے کے لئے آر سی سی پل کی تعمیر کاکام آٹھ سال قبل شروع ہوا تھا اور تاحال یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اس اہم موضع کو ملانے کے لئے لکڑی کے دو خستہ حال پل ہے جبکہ ایک پل تو گزشتہ دنوں ایک مزدہ سمیت نالہ شیر قلعہ میں جاگر اجس سے تین افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف شیر قلعہ کو ملانے والا دوسرا پل بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ رابط سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکارہیں۔  ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے اس گاوں کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گاؤں کے مکینوں گلاب شاہ ،محمد قادر اور قاسم نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت نے شیر قلعہ گاؤں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے جس باعث یہاں کے عوام اس دور جدید میں بھی امد ورفت کے حوالے سے سخت مشکلات کا شکار ہیں شیر قلعہ کی ہزاروں آبادی کو امدورفت کے سلسلے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے اگر اس پل کی تعمیر ہوتو شیر قلعہ کی ہزاروں ابادی کو فائد ہ ہوسکتا ہے اس وقت امدورفت کا واحد ذرئیعہ لکڑی کا پل بھی خستہ حالی کا شکار ہے اگرمحکمہ تعمیرات عامہ نے اس پل کی فوری مرمت نہ کی توکسی بھی وقت اس خستہ حال پل پر کوئی بھی حادثہ پیش اسکتاہے۔دوسری طرف رابط سڑکیں بھی اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button