تعلیم

گورنمنٹ پرائمری سکول بیانگسہ شگر میں‌ ماوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد

شگر(عابدشگری) ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور آپ کی دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی کا دارومدار ماں کی خدمت اور عزت کرنے میں مضمر ہے. معاشرے میں ماں کو مناسب عزت اور مقام کا ملنا ماؤں کا حق اور ہماری کامیابی کی ضمانت ہے.

ان خیالات کا ظہار گورنمنٹ پرائمری سکول بیانگسہ میں مدر ڈے کی تقرب سے ناصر حسین ڈی ڈی او ہائی سکول داسو اور ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول بیانگسہ شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے پرائمری سکول بیانگسہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا. اس تقریب میں ہیڈ ماسٹر ہائی سکول داسو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. تقریب میں بچوں نے ماں کی عظمت کے حوالے سے نظمیں اور تقاریر پیش کیا اور ماں کے ساتھ اپنی عقیدت کا بھر پور اظہار کیا. مقررین نے کہا کہ ماں کی قدموں تلے جنت ہے اور آپ کی دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی کا دارومدار ماں کی خدمت اور عزت کرنے میں مضمر ہے.

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ماں کے عظمت پر بھر پور روشنی ڈالی اور ماں کے ساتھ اپنی عقدت کا اظہار کرتے ہوئے ماں کے مقام و مرتبے , اسلام میں ماں کی عظمت پر روشنی ڈالی. ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول بیانگسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس دن کو مزید بہتر طور پر منایا جائے گا اور ماں کے مقام و مرتبے کے حوالے سے آگاہی کو مزید بہتر انداز میں پھیلانے اور بچوں کے اذہان میں ماں کے ساتھ محبت کو رسخ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے. کیونکہ یہ ماؤں کا بجا طور پر حق ہے اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق بھی ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button