خبریں

سکردو کے عوام پانچ ماہ سے اندھیرے میں، ایک ہفتے میں‌بجلی فراہم کرنے کے دعوے کرنیوالے استعفی دیں‌، صدر انجمن تاجران

سکردو ( رجب علی قمر ) مرکزی انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر نے کہا ہے کہ سکردو کے عوام 5 ماہ سے اندھیرے میں ہے مگر پانی و بجلی کے وزیر ایک ہفتے میں بجلی فراہم کرنے کے ایک ہزار بار وعدہ کرکے مُکر گئے ہیں اب انہیں اپنی ناکامی کا استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیئے سکردو شہر میں دن بدن بجلی کا نظام خراب ہوتا جارہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں حکومت اور ادارے نام کی کوئی شے نظر نہیں آرہی اُنہوں نے کہا کہ سکردو ٹاؤن ایریا میں واپڈا کے 17 میگاواٹ بجلی گھروں کے باوجود 3 میگاواٹ کچورا،1.5 سرمیک اور ڈیزل جنریٹر چلانے کے باوجود عوام افطاری اور سحری اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہے واپڈا کے صرف ایک یونٹ خراب ہے جو کہ 4 میگاواٹ کا ہے گرمیوں میں پورے ٹاؤن ایریے کا ڈیمانڈ 7 میگاواٹ ہوتا ہے اس کے باوجود ایک ٹولہ مختلف حیلے بہانوں اور سازشوں کے تحت ٹاؤن ایریا کو بجلی سے محروم کر رکھا ہوا ہے اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 1 سکردو سے منتخب رکن اسمبلی کو پانی و بجلی کا وزیر بنا رکھا ہے لیکن ان کے آبائی حلقہ گزشتہ پانچ ماہ سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور انہیں ٹس سے مس نہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو سکردو کے عوام خاموش نہیں رہیں گے اور عوام کو جلد سڑکوں پر لاکر کر PWDاور WAPDA کے بجلی گھروں کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button