عوامی مسائل

گوجال میں سیاحت کو تباہ کرنے کی سازش، دو ہفتوں‌سے بجلی غائب، سوست میں‌محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

گوجال( سٹاف رپورٹر) پاک چین دوستی میں پل کا کردار ادا کرنے والا سیاحتی علاقے تحصیل گوجال ضلع ہنزہ میں بجلی گزشتہ دو ہفتے سے غائب ہے لوگ بجلی کو دیکھنے کے لئے ترس گئے ہیں۔ 25ہزار سے زاہد آبادی والے تحصیل گوجال میں ایک وقت تین پاور ہاوس موجود ہو نے کے باوجود بجلی عوام کو میسر نہیں ہے۔

علاقے کے عمائدین مجید اللہ ، محمد شاہ ، اکرام علی ، امین خان اور دیگر نے کہا ہے کہ1987میں خیبر کے مقام پر دو پاور ہاوس تعمیر کیا گیا تھا۔ 30سال گزرنے کے باوجود اب تک پاور ہاوس کی مشینوں کی مرمت نہیں کی گئی ہے، حالانکہ ان پاور ہاوسز کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے منٹنسس کے لئے پر ریلز ہو تے ہی، لیکن ان رقوم کا پتہ نہیں چلتا ہے کہ کہاں خرچ ہو تا ہے۔ مشین کو مہینے میں تین دفعہ مرمت کے نام پر گلگت ناروے ورکشاپ لے کر جاتے ہیں۔ دوبارہ نصب کرنے کے دو دن بعد مشین جواب دیتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مسگار میں ایک پاور ہاوس بنایا گیا تھا جو 2017میں مکمل ہوا ۔ مسگار کے مقام پر 3 میگاواٹ بجلی گھرکی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے اور محکمہ برقیات اور متعلقہ ٹھیکیدار کی لاپرواہی اور ناقص کام کے باعث پاور ہاوس کی واٹر چینل استعمال ہو نے سے پہلے ہی بیٹھ گئی ہے۔ جگہ جگہ سے واٹر چینل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کئی دفعہ احتجاج کرنے کے باجود محکمہ برقیات علاقے میں بجلی کی ترسیل میں ناکام ہو چکی ہے ۔اُنہوں نے رمضان کے بعد پاک چین تجارتی مقام سوست میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سیاحت اور کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔طلباء وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے انشااللہ رمضان کے بعد یوتھ سوست کے مقام پر محکمہ برقیات کے خلاف بھرپور احتجاج کر ے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button