خبریں

تیز آندھی سے ہشوپی پن بجلی گھر کی چھت اُڑ گئی، ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی

شگر(کرائم رپورٹر)ناقص میٹریل کا استعمال پن بجلی گھر ہشوپی کی چھت تیز ہوا برداشت نہ کرپاتے ہوئے اُڑ گیا۔ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں آنے والی تیز ہوا کی زد میں آکر شگر ہشوپی میں واقع پن بجلی گھر فیز ٹو کی چھت اُڑ گیا۔تیز ہوا نے چھت پر لگے شیٹ کو کئی فٹ دور جاپھینکا۔تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کائی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چھٹ گرتے وقت بجلی گھر کے ملازمین کمروں کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔ جنہوں نے فوری طور بھاگ کر جان بچائی۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چھت پر لگے شیٹ کی لکڑیوں پر کیل تک نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے شیٹ ہوا کی دباؤ برداشت نہ کرپایا۔ لوگوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے تعمیرات میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button