خبریں

گلگت بلتستان میں‌ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا زونل دفتر کب قائم ہوگا؟‌

غذر(فیروز خان)گلگت بلتستان میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا زونل آفس کے قیام میں لانے کے اعلانات ہوائی ثابت ہو گئے۔کاغذات کی حد تک گلگت بلتستان میں زونل آفس کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ کسی بھی ڈسٹرکٹ میں کیش کاؤنٹر تک نہیں کھولا جا سکا ۔باضابطہ طور پر زونل آفس کا قیام عمل میں نہ لائے جانے پر گلگت بلتستان بھر میں پالیسی ہولڈر ز اور خود اسٹیٹ لائف کے فیلڈ اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ۔واضح رہے کہ دو سال قبل اس وقت کے ڈویثرنل ہیڈ اظہر حسین نے گلگت بلتستان دورے کے دوران گلگت بلتستان میں اسٹیٹ لائف کا زونل آفس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوری طور پر اس پر عمل در آمد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود اس کے اعلانات پر تاحال کو ئی عملدرآمد نہیں ہو سکا بلکہ اس اعلان کے بعد گلگت میں پہلے سے تعینات ملازمین کا بھی پنجاب تبادلہ کیا گیا ۔اس وقت گلگت بلتستان میں ہر دوسرا شخص اسٹیٹ لا ئف کا پالیسی ہو لڈر ہے جبکہ ہزاروں افراد اسٹیٹ لائف کے لئے فیلڈ میں کام کرتے ہیں لیکن زونل آفس کا قیام عمل میں نہ لائے جانے اور مختلف اضلاع میں کیش کاؤنٹر نہ کھولے جانے کی وجہ سے لاکھوں پالیسی ہولڈرز کو اپنی قسطوں کی رقوم جمع کروانے میں شدید ازیت سے گزرتے ہیں وہاں دفتری امور کی انجام دہی میں ہزاروں فیلڈ اسٹاف کو بھی مختلف مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اس حوالے سے پالیسی ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں اسٹیٹ لائف کی زونل آفس کے قیام کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ سینکڑوں ملازمتوں کے ساتھ ساتھ پالیسی ہولڈرز کے مسائل بھی یہاں حل ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button