صحت

ڈپٹی کمشنر نگر کا چھلت میں مختلف سکولوں اور رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ؛ لیب اور ایکسرے مشین کو فعال کرا دیا گیا

نگر (پ ر) تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے چھلت میں مختلف سکولوں اور رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سٹاف کی حاضری کی چیکنگ کیساتھ ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ایکسرے مشین ، لیب اور ڈینٹل یونٹ کو فعال کرانے پر سنٹر انچارج کو خصوصی شاباش دی اور انھیں ہسپتال کے معاملات میں مزید بہتری لانے کی تاکید کی۔ انھوں نے اپنے دورہ کے دوران مریضوں سے بھی ملاقات کی اور انھوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سروس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چھلت میں مختلف سکولوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری ٹیسٹوں کا معائنہ کرنے ساتھ ساتھ طالبعلموں سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول چھلت کے دورہ کے دوران انھوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اورسکول کے پرنسپل کو بچوں کو مزید محنت کرانے کی تلقین کی۔ ان کا دورہ کے دوران تمام اساتذہ اور پرنسپل کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکول کے طالبعلموں کی حالت غیر تسلی بخش ہے اور انھیں اپنے سٹوڈنٹس پر کافی زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ سسٹم کا جراایک اچھا آغاز ہے اور اس سے سٹوڈنٹس کی تعلیمی حالت میں کافی بہتری آئے گی مگر اس سسٹم کی کامیابی کے لیئے اساتذہ کی دلچسپی از حد ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی سکول میں میٹرک کی طالبات کی تعلیمی حالت زیادہ تسلی بخش نہیں ہے اور ان کے لیئے بہت جلد اوور ٹائم کلاسز کو شروع کیا جائے گا تاکہ انھیں زیادہ سے زیادہ اپنے نصاب کو مکمل کرنے کے لیئے وقت مہیا کیا جا سکے۔ ان کا بچوں کو تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف اپنی تعلیم پر مرکوز کریں اور زیادہ سے زیادہ محنت کر کے امسال بورڈ میں پوزیشن حاصل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتے بعد دوبارہ سکول کا دورہ کریں گے اور وہ پر امید ہیں کہ تب تک تمام اساتذہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں کافی زیادہ بہتری لا چکے ہوں گے۔ واضح رہے کہ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نگر کے سکولوں اور ہسپتالوں کے دوروں کو خوب سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ان دوروں سے معاملات میں ظاطر خواہ بہتری آئے گی اور وہ اپنی دیگر مصروفیات کیساتھ ساتھ سکولوں اور ہسپتالوں کے دوروں کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button