عوامی مسائل

گوریکوٹ استور میں سرکاری نرخنامہ یکسر نظر انداز کرنے پر دو مرغی فروش جیل پہنچ گئے

استور ( سبخان سہیل ) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو یکسر طور پر نظر انداز کرکے من مانے ریٹ پر مرغی فروخت کرنے والے دو دوکاندروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوریکوٹ بازار میں باقاعدہ ریٹ لسٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد ہم نے باقاعدہ بازار کی چیکنگ کے لیے مجسٹریٹ مقرر کیا تھا۔ آج گوریکوٹ بازار میں بازار میں من مانی قیمتیں پر  مرغی فروخت کرنے والے دو دوکاندروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور دونوں کو ایک ایک ہفتے کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔
رمضان میں جو لوگ غیر میعاری اور زائد المیاد اشیا فروخت کررہے ہیں اور مہنگے داموں ایشاء فروخت کررہے تھے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ کسی صورت کوئی معافی نہیں ملے گی بازار ایریا میں ہم نے باقاعدہ شکایت سیل قائم کی ہے۔ عوام کسی بھی واقعے کو بھر وقت رپوٹ کریں انتظامیہ بلا تفریق کاروئی عمل میں لاے گی رمضان میں لوگوں کو گوشت کی فراہمی کے لیے بھی معقول انتظام کیا گیا ہے تمام لوگوں کو ضرورت کے مطابق گوشت کی فراہمی کی جارہی ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button