خبریں

وزیر اعظم کے بعض اختیارات وزیر اعلی کو منتقل ہو چکے ہیں، گلگت بلتستان میں‌ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، فدا خان فدا وزیر سیاحت

غذر(فیروز خان)صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنے دور گلگت بلتستان کے دور گلگت بلتستان میں اضافی اضلاع کا علان نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ گورننس آرڈر 2018 میں اضلاع بنانے کے اختیارات وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کو منتقل ہوئے ہیں اس لئے اب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نئے اضلاع بنانے کے لئے خود مختار ہیں اگرچہ وزیر اعظم نے نئے اضلاع کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کرنا البتہ گوپس یاسین سمت دیگر اضلاع کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا ۔چونکہ موجودہ آرڈیننس میں گلگت بلتستان حکومت کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات دئے گئے ہیں اس لئے اب گلگت بلتستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button