خبریں

پولیس ایکشن کے خلاف پی ٹی آئی یاسین نے احتجاج اور علامتی دھرنے کا اعلان کردیا

یاسین (معراج علی عباسی ) پی ٹی آئی یاسین نے گلگت بلتستان میں متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جانب سے گلگت بلتستان مجوزہ آرڑر2018کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والیوں پر صوبائی حکومت کے ایماء پر ہونے والی آنسوگیس کی شلینگ اور فائرنگ کو جہویت اور عوام کی آواز دبانے کوشش قراردیکر آج یاسین میں صوبائی حکوت کے خلاف عوامی احتجاج اور علامتی دھرنادینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہیوں نے کہا ہے کہ حافظ سرکا گلگت بلتستان کے پرامن عوام پر گولیاں برساکر گلگت بلتستان میں خون کا ہولی کھلنا چاہتاہے ۔ہم وزیراعلیٰ کے اس عوام کش پالیسی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہم گولیوں سے ڈرنے والے ہے ۔ہم ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب ،مردآہن مولانا سلطان رائیس ،اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق لے لیے خون بہانے اور جدوجہدکرنے والے تمام ممبران اسمبلی اور سماجی وسیاسی شخصت کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button