خبریں

بغض حفیظ میں‌احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں‌سے نمٹیں گے، برکت جمیل

گلگت (پ ر) پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل نے ایک سوشل میڈیا ریلیز میں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کو خطے کی سیاسی تاریخ کا انقلابی پیش رفت قرار دیتے ہوے اپوزیشن والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے نے کہا ہے کہ خطے کی عوام نے سیاسی ارتقائ سفر کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمان اور ان کی ٹیم نے منظم و مربوط کو ششوں سے ہمہ جہت اصلاحات کا پہاڑ سر ہوا ہے جس کو گلگت بلتستان کی اکثریتی سنجیدہ آبادی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔یاد رہے کہ یہ وہ واحد اصلاحاتی آرڈر ہےجو قومی سلامتی کمیٹی سے بھی منظور ہوا ہے اور ریاست کے تمام اہم سلامتی کے اداروں نے اس آرڈر کی تو ثیق کی ہے۔ بد قسمتی سے بعض شر پسند عناصر بغض حفیظ میی عوام کی دشمنی پر اتر آئے ہیی اور خطے میی گزشتہ تین سالوں سے قائم امن کو سبو تاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیی۔مسلم لیگ ن اور صوبائ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔اسلئے پر امن سیاسی جدو جہد اور اختلاف رائےہر آدمی کا حق ہے لیکن وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو اور توڈ پھوڈ والی سیاست کو برداشت نہی کیا جائیگا۔بد امنی پھیلانے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button