عوامی مسائل

گاہکوچ سے چند کلو میٹر دور واقع گمسنگ اور درمدر کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

غذر(فیروز خان)ضلعی ہیڈ کوارٹر سے چند کلو میٹر کی مسافت پر واقع گمسنگ اور درمدرگاؤں کے ہزاروں عوام موجودہ دور میں بھی ٹیلی مواصلات کے نظام سے محروم عوام عزیزو اقارب سے رابطے کے لئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کر کے گاہکوچ آنے پر مجبور اہل علاقہ کا ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے گمسنگ اور درمدر میں ایس کام سروس فراہم کرنے کا مطالبہ ۔غذر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر سینکڑوں نفوس پر مشتمل گمسنگ اور در مدر کے مکین اب تک مواصلاتی نظام سے محروم ہیں ان دو دیہاتوں میں ٹیلی فون اور موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہیاں کے عوام آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں علاقہ مکین اپنے عزیزو اقارب سے رابطے سے یکسر محروم ہیں اور کسی میں ایمرجنسی کی صورت میں ایک فون کال کے لئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کا رخ کرتے ہیں جس سے پانچ روپے کا فون کال پانچ سو روپے میں پڑ جاتا ہے اہل علاقہ نے ایس سی او اور دیگر نجی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دو دیہاتوں کے لئے مواصلاتی نظام کا انتظام کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button