خبریں

بابوسر حادثے میں جان بحق چاروں افراد کی لاشیں‌برآمد

چلاس(بیوروچیف)بابوسر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب کر لاپتا ہونے والے مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے میتیں آبائی علاقوں کے لئے روانہ کر دی۔گزشتہ روز بابوسر ٹاپ کے قریب گاڑی پر اچانک برفانی تودا گرا تھا۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد دب کر لاپتا ہوگئے تھے۔جس کے فورا بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو افراد کی لاشیں نکال لی تھی۔بعد ازاں این ڈی ایم اے اور ریسکیو ١١٢٢اور دیگر امدادی اداروں نے بھی ہیوی مشینری کے ذریعے رات گئے تک امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔تاہم دبنے والی گاڑی اور اس میں سوار لاپتا دو افراد تک رسائی ممکن نہ ہوسکی۔جبکہ اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں کو روک دیا گیا تھا۔جمعرات کی صبح ان امدادی اداروں نے دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا۔اور لاپتا ہونے والے ایاز ساکن پنجاب اور اسحاق ساکن نیاٹ کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ان کے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والےتبلیغی جماعت کے تین مبلغین اور ایک مقامی ڈرائیور برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button