خبریں

نالہ جات میں‌مشکوک افراد کی نقل و حمل پر نظری رکھی جائے، فیصل سلطان ایس ایس پی غذر کی تھانیداروں کو ہدایت

غذر(فیروز خان)ایس ایس پی غذر فیصل سلطان کا غذر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ ۔اس دوران ضلع بھر میں امن و آمان برقرار رکھنے کے حوالے سے ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دئے اور امن و آمان کو مذید بہتر بنانے کے لئے ان سے تجاویز طلب کئے۔اس موقع پر ایس ایس پی غذر نے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے حدود کے نالہ جات کا دورہ کرنے اور وہاں مشکوک افراد کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ایس ایس پی غذر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں رہنے والے کرایہ داروں پر بھی کڑی نظر رکھیں اور ناکے لگا کر اسنیپ چیکنگ کے عمل میں بھی تیزی لایا جائے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button