عوامی مسائل

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر چترال کے وکلا نے واپڈا کے آر،ای،ایس ڈی او اور دیگر اہلکاروں کے خلا ف تھانے میں درخواست جمع کردی

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال کے وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے بذریعہ صدر بار ایسوسی ایشن خورشید حسین مغل،جنرل سیکرٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ،سابق صدر بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،عالمزیب ایڈوکیٹ ،رضوان اللہ اور فیصل کمال ایڈوکیٹ اتوار کے روز تھانہ چترال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کے خلاف واپڈاآر،ای،ایس ڈی او،سپرٹنڈنٹ واپڈا چترال،لائن انچارج،انچارج گریڈ اسٹیشن محکمہ واپڈا جوٹی لشٹ ودیگر متعلقہ ملازمین کے خلاف ایف آئی آرکے لئے درخواست جمع کرادی۔درخواست میں درخواست دہندگان نے موقف اختیار کیا ہے کہ1۔ گولین گول پاؤر ہاؤس کے فعال ہونے کے بعد چترال میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن لوڈشیڈنگ کرکے چترال کے مکینوں کا جینا حرام کیا گیا ہے۔

2۔پاؤر ہاؤس گولین کے باوثوق ذرائع کے مطابق گولین گول پاؤر ہاؤس میں مشین 13میگاواٹ بجلی کیلئے نصب کی گئی ہے اور مذکورہ مشین سے ملزمان کے مجرمانہ فعل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مذکورہ پاؤر ہاؤس میں صرف دو میگاواٹ بجلی اپر چترال کے لئے استعمال ہوتا ہے اور ملزمان کا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اپر چترال کے لائن بھی ٹریپ کرجاتی ہے۔مذکورہ ذرائع کے مطابق اگر گولین گول پاؤر ہاؤس سے کم از کم 10میگاواٹ بجلی روزانہ استعمال نہیں کی گئی تو گولین گول پاؤر ہاؤس میں نصب کردہ مشین زیادہ سے زیادہ چھ مہینے تک کام کرسکتے ہیں۔اس وجہ سے مشین خراب ہوکر حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ اسی طرح لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے دو تین دنوں کے اندر گولین گول پاؤر ہاؤس کا انچارج گولین گول پاؤر ہاؤس کو بھی بند کرنے کیلئے اقدامات اُٹھارہا ہے۔

4۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان مندرجہ زیل وجوہات کے بناء پر فوجداری کاروائی کے مرتکب ہوگئے ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عدالتی کاروائی اور دیگر دفتری کام متاثر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔مذکورہ ملزمان پبلک سرونٹ ہونے کے باوجود مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوگئے ہیں اور بحیثیت پبلک سرونٹ قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی کو انجام دینے میں بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

5۔گرمیوں کے مہینوں میں ملزمان کی غیر اعلانیہ اور بلاوجہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے ،خواتین ،بزرگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں اگر خدانخواستہ بیماری کی وجہ سے کسی کی جان چلی گئی تو اس کا زمہ دار بھی ملزمان ہونگے کیونکہ ملزمان کے مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کسی کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

6۔محکمہ واپڈا نے سرکاری خزانے سے شہریوں کو اطلاعات فراہم کرنے کیلئے واپڈا انکوائری نمبر0943-412962دی گئی ہے لیکن محکمہ واپڈا کے ملازمین لوگوں کو اطلاعات فراہم کرنے کی بجائے مذکورہ نمبر کو مصروف رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے بجلی کی ترسیل کے بارے میں لوگوں کو معلومات بروقت نہیں پہنچتی۔جوکہ مجرمانہ غفلت اور جرم ہے۔

7۔بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معاشرے میں افراتفری ،بے یقینی اور ہجانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ملزمان کا یہ فعل پبلک نیوسنز اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی قابل مواخذہ ہے۔

8۔ملزمان کے غیر اعلانیہ اور بلاوجہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پبلک میں عدم تحفظ اور انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ملزمان پبلک سرونٹ ہونے کے باوجوداپنی زمہ داری وفرض منصبی کو قانون کے مطابق پورا نہیں کرتے ۔

9۔سائلان ضلع چترال کے پُرامن شہری ہیں اور ملزمان کے خلاف ہرفورم پر شکایات کرتے رہے ہیں لیکن ملزمان ٹھہس سے مس نہیں ہوتے۔

10۔مذکورہ ملزمان دیدہ دانستہ طورپر رمضان المبارک کے مہینے میں غیر ضروری اور بلاجواز لوڈشیڈنگ کرکے توہین رمضان کا مرتکب ہوئے ہیں اس لئے ملزمان کے خلاف احترام رمضان ایکٹ کے تحت کاروائی کرنا ضروری ہے۔

اندرین استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی وتغریری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button