صحت

مریضوں کو ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء مفت ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں فراہم کی جارہی ہیں؍ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدامحمد

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق فرائض انجا م دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کو ششیں کررہی ہے، تاکہ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے ۔انہوں نے سوشل میڈیامیں ہسپتال کے خلاف من گھڑت خبر کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کو میڈیسن بازار سے خرید کر لانے اوردیگرمسائل کے حوالے خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

اس حوالے سے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگوہوئی جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button