ماحول

ہنزہ میں یوم ماحولیات پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) دنیا کے مختلف علاقوں کی طرح ضلع ہنزہ میں قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنازیشن کے زیر نگرانی، سرینہ ہوٹل، WWFاور ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے تعاون سے ہنزہ بھر میں یوم ماحولیات کا دن منایا گیا جس کے تحت ہنزہ بھر کے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے اکابرین، بوائے سکاوٹس ، گرلز گائیڈٖ اور سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں ماحول سے متعلق پلے کارڈ رکھا کر ریلیاں نکالی گئی جس پر عوام کو پیغام دیا گیا تھا کہ صفائی نصب ایمان ہے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبکہ دوسرجانب سے دن کے حوالے سے ہنزہ میں سیمنار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر شہزاد حسن شگری تھے جبکہ سیمنار میں KADO.WWFاور سرینہ ہوٹل کے حکام نے اس دن کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سیمنارر سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین کاڈو غلام مصطفی نے کہا کہ ہم EPAگلگت بلتستان کا شکر گزار ہے جنہوں نے ماحول کے عالمی دن کو منانے اور ماحول کو صاف کرنے کے لئے ہمارے ساتھ بھر پور تعان کیاہے انہوں نے کہا کہ کاڈو نے EPAکے تعاون سے ضلع ہنزہ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے جوس کے لئے عوام بزنس کمونیٹی ، ایل ایس اوز ،اور مختلف تنظامات کے تعاون درکار ہوگی ، انہوں نے کہا ہمارا مقصد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں کا خاتمہ کرکے کپڑے اور کاغذکے تھیلے بنانے کے لئے کام کا آغاز کر چکے ہے انشااللہ پہلے مرحلے میں سنٹر میں متعاوف کرایا جائے گا جس کے بعد اپر اور لور ہنزہ میں اس پر کام کیا جائے گا۔ چونکہ ماحول کو خراب کرنے اور الودگی میں اضافے کا سبب پلاسٹک کے تھیلیاں ہیں۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بحیثت مہمان خصوصی ڈائریکٹر EPAشہزاد حسن شگری نے کہا کہ ماحولیات کا دن نہ صرف پاکستان میں منایا جا رہا ہے بلکہ پورے دنیا میں ماحول کا عالمی دن ہر سال پانچ جون کو مناتے ہیں جس کا مقصد اپنے اپنے علاقے کو صاف ستھرا بنانا ہے چونکہ جب ماحول کی صفائی ہوگی تو تو انسان کی زندگی اچھی طرح گزرتی ہیں ۔ ہمیں خوشی ہے کہ KADOگزشتہ کئی سالوں سے ماحول کی صاف رکھنے عوام عوام کوشعور دلانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور اس دن کو منانے کے لئے کاڈو ہر سال اپنا کردار ادا کرتا ہے جس کے لئے محکمہ EPAکاڈو کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف رکھنے کے لئے جس انداز میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دلاتے ہے اور اس کے لئے جتیا فنڈ درکار ہوگی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ہر ممکن تعاون کرئیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button