خبریں

یوم شہادت امام علی پر مرکنجہ حسینی مسجدمیں مجلس کا انعقاد

شگر(نامہ نگار) جید عالم دین ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز نے حسینی مسجد مرکنجہ میں شہادت امام علی ؑ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی ؑ کی زندگی اور طرز حکمرانی ہمارے حکمرانوں کیلئے بہتر نمونہ عمل ہے۔حضرت علی ؑ کا دور حکومت دنیا کی سب سے بہتر دور حکومت تصور کیا جاتا ہے۔ خدا شناسی سے ذیادہ دشمن شناسی ضروری ہے علی پیکر رشد وہدایت ہے جوانون کے لئے ایک رول ماڈل ہے اچھے کاموں پر لبیک کہنا سیرت علی ہے علی مسلمانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت صبر وتقوی اورغلامی زنجیر کو توڑنے کا نام علی ہے ۔مولامتقیان نے اپنے دور خلافت اور امامت کے دوران غریب نادار اور بے کسوں کی جس کی مدد کی ان کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ مسجد کوفہ میں آپ کی شہادت دنیا کی سب سے پہلی دہشت گردی ہے جوکہ خانہ خدا میں ہوئی۔ اس سے پہلے خانہ خدا کا احترام تمام مذاہب میں یکساں لازمی تھا۔ آپ ؑ عدل و انصاف کا مجسمہ تھا جنہوں نیب اپنے قاتل کیساتھ بھی انصاف کیا۔اگر ہماری حکمران حضرت علی ؑ کی طرز حکمرانی کو اپنائے تو ریاست پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے۔اور امیر و غریب کی تفریق مٹ سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button