خبریں

آن لائن مارکیٹنگ کمپنی پے ڈائمنڈ پر بغیر تحقیق پابندی عائد کرنا مناسب نہیں: تجزیاتی رپورٹ

غذر(تجزیاتی رپورٹ: فیروز خان)دنیا بھر سے ہوتے ہوئے پاکستان اور پاکستان بھر سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح غذر میں آن لائن مارکیٹنگ کمپنی paydiomond پر اپنی مرضی سے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو بغیر کسی فرد کی شکایت کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کر کے ان کو ہراساں کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ۔یہ ایک آن لائن کاروبار ہے جس میں کوئی بھی شخص کسی کے بہکاوے میں آکر سرمایہ کاری نہیں کرتا بلکہ بہتر مستقبل کی غرض سے گھر بیٹھے ای مارکیٹنگ کے ذریعے وہ باعزت روز گار کمانے کی کوشش کرتا ہے

میڈیامیں خبریں شائع ہو نے اور ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد paydiomond نامی آن لائن کمپنی کے حوالے سے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ کمپنی باضاطہ طور پر 2015سے انٹر نیٹ کے ذریعے کام کر رہی ہے اور اس کا نیٹ ورک دنیا کے 192 ممالک میں پھیلا ہوا ہے جبکہ اب تک 19 لاکھ سے زائد افراد اس سے روزگار کما رہے ہیں.

دنیا کے بڑے بڑے ممالک اور پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں پھیلے اس آن لائن مارکیٹنگ کمپنی پر دنیا سمت پاکستان کی کسی سیکیورٹی ایجنسی نے اعتراضات نہیں اٹھائے تو پاکستان کے آخری کونے میں واقع ضلع غذر میں اس انٹرنیشنل کمپنی سے انٹرنیٹ کے ذریعے روزگار کمانے والے افراد کو تحقیقات کے نام پر تنگ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں کیونکہ نہ تو یہ ویب سائیڈ غذر کے کسی فرد نے بنایا ہے نہ ہی کوئی شخص کسی کو زور بازوسرمایہ کاری کرنے پر مجبور کرتا ہے انٹر نیٹ کا دور ہے یہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ انٹر نیٹ سے کس طرح روزگار کماتا ہے.

اس لئے غذر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کیا ہے کہ صرف غذر کی حد تک اس آن لائن مارکیٹنگ سے منسلک ا فراد کو بلاجواز تنگ کرنے کی روش ترک کیا جائے اگر کمپنی واقعی جعلی ہے تو وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جائے تاکہ پورے پاکستان میں اس ویب سائیڈ پر پابندی لگ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button