سیاست

وزیر اعلی غذر کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے، گلگت چترال ایکسپریس وے کے نام پر بیوقوف بنایا گیا، پیر سید جلال الدین

غذر ( بیورورپورٹ ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی پیر سید جلال الدین نے کہا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور خاص طور پر وزیراعلی گلگت بلتستان شروع دن سے غذر کو نہ صرف نظرانداز کررہا ہے بلکہ عوام کے ساتھ ظلم کررہا ہے غذر  عوام کونہ امدورفت اور نہ ہئ طبی سہولیات ہو نہ ہو ان کو کوئی غرض نہیں ہے اسکا واضع ثبوت گلگت چترال ایکسپریس وے کے حوالے سے عوام کو بے وقوف بنانا ہے غذر عوام بے وقوف نہیں بلکہ صبر سے کام لیتے ہیں مگر موجودگی صوبائی حکومت ہر شعبے میں نظر انداز کررہا ہے وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ ان کے صوبائی وزیراعلی سیاحت فداخان فدا دوسالوں سے ہر تقریر سی پیک میں گلگت چترال ایکسپریس وے اور پھنڈر ڈیم کی منظوری کی افوائیں پھلاتا رہا لیکن بدقسمتی سے نہ ایکسپریس وے بنا اور نہ ہی پھنڈر ڈیم ہم جانتے ہیں وزیراعلی گلگت بلتستان نے پھنڈر ڈیم کی جگہ ہنزل پاور پروجیکٹ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرایا اور غذر روڈ پر جاری اسکیم پر کام روک کے اسکیم کو منسوخ کرایا اور وہی بیس کروڈ کی خطیررقم کو بھی غذر کے عوام سے چھین کر اپنے علاقے میں لگایا ایک عرصے سے گلگت چترال ایکسپریس وے کی باتیں کرکے دوسال بھی ضائع کیا اور غذر کو نظرانداز کرنے کا ثبوت بھی دیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button