خبریں

گوپس میں‌ اسماعیلی طریقہ بورڈ کے زیرِ‌اہتمام قرات کا مقابلہ، درجنوں‌طلبا و طالبات نے حصہ لیا

غذر(بیورو رپورٹ) ماہ صیام کے مبارک مہینے میں اسماعیلی طریقہ اینڈ ریلیجیس ایجوکیشن بورڈ برائے گوپس یاسین کی طرف سے گوپس میں قرات کے مقابلے میں درجنوں طلباو طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر صوبائی وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا مشیر وزیراعلیٰ غلام محمد کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے خطاب میں چیرمین اسماعیلی طریقہ بورڈ گوپس یاسین ممتاز علی خان نے کہا کہ آج قرات خوانی کے مقابلے میں گوپس یاسین سے چوبیس طلباء وطالبات نے حصہ لیا ان میں سے تین قرات خوان کو منتخب کیا جائیگا جو پاکستا ن لیول پر منعقد قرات خوانی میں حصہ لینگے اس موقع پر اسماعیلی طریقہ بورڈ کے ایریا منیجر دیدار پناہ نے کہا کہ قرات کے لیے سولہ ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی آج کے اس پروگرام میں بہترین قرات خوانوں کا چناو عمل میں لایا جائیگا جو پاکستان لیول پر قرات میں حصہ لینگے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا اور مشیر خوراک غلام محمد نے کہا کہ اسماعیلی طریقہ بورڈ گوپس یاسین کو مبارک باد دیتے ہیں کہ انھوں نے ماہ صیام کے اس مبارک مہینے میں مقابلہ قرات کا انعقاد کر کے بہت ہی مثبت قدم اٹھایا ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس طرح کے دینی پروگرام پورے علاقے میں کرایا جائے تاکہ طلبا وطلبات کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکے.

گوپس میں قرات خوانی میں تین طلبہ نے اول پوزیش حاصل کی جن میں ایک طالب علم اور دو طالبات ہیں تینوں کو ملکی لیول میں قرات کے لئے منتخب کر لیا گیا شیعہ امامی اسماعیلی طریقہ بورڈ اینڈ ریلجس ایجوکیشن بورڈ گوپس یاسین کے زیراہتمام ڈائمنڈ جوبلی (اقرا ء قراء ت )مقابلہ کے عنوان سے ایک انتہائی شاندار پروگرام کا نعقاد کیا گیا پروگرام ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی امامت کے ساٹھ سال کی تکمیل کے جشن کے تناظر میں ترتیب دی گئی کئی پروگراموں میں سے ایک ہے اس پروگرام کا مقاصد میں جماعت کو قرآن پاک کی تعلیم و تربیت کی طرف راغب کرنا اور جماعت میں سے اہل افراد کی قرآن کی تلاوت و تفہیم کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ جماعت میں تعلیم القران کی اشاعت میں ادارہ ہذا کی مدد کرسکیں ان قرات مقابلوں کا آغاز جماعتخانہ سطح سے اور دوسر مرحلے میں کامیاب شرکاء میں کلسٹر سطح پر پھر تیسرے مرحلے میں لوکل سطح پر مقابلے ہوئے اور لوکل سطح پر کامیاب شرکاء کے درمیان ریجنل سطح کے اس پروگرام میں مقابلے ہوئے اس مقابلے کے کامیاب شرکاء نیشنل سطح کے قرات مقابلوں میں شرکت کرینگے ان مقابلوں میں گوپس یاسین سطح پر 3132خواتین وحضرات نے حصہ لیا اور ریجنل سطح کے اس پروگرام میں ریجنل کے آٹھ لوکل بورڈ سے چوبیس خواتین و حضرات نے حصہ لیا ان تمام مقابلوں میں شرکاء نے تین کیٹیگریز میں حصہ لیا پہلی کیٹیگری میں وہ شرکاء شامل تھے جسن کی عمر نو سے بارہ سال کے درمیان تھا دوسرے مرحلے میں تیرہ سال سے اٹھارہ سال کے عمر کے بچوں نے شرکت کی اور تیسرے مرحلے میں انیس سال سے اوپر کی عمر کے خواتین و حضرات نے حصہ لیا پہلی کیٹیگری کی طالبہ دلشانہ ولد شیر عالم پہلی پوزیشن حاصل کی دوسر ے مرحلے میں دادعلی شاہ ولد عیسیٰ خان نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی تیسرے کیٹیگری کی طالبہ دلاویز ولدابراہیم خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی یاد رہے یہ تینوں طلباو طالبات تیس جون دوہزار اٹھارہ کو نیشنل لیول پہ اسلام آباد میں شرکت کرینگے نیشنل لیول پر فرسٹ پوزیشن میں آنے کی صورت میں گیارہ جولائی دوہزار اٹھارہ کو یعنی ڈائمنڈ جوبلی سال کے آخری تقریب میں لزبن پرتگال میں شرکت کے لیے جائینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button