جرائم

استور میں درزی کی دکان پر ڈاکہ، چور عید کے لئے تیار کردہ 52 جوڑے کپڑے لے کر فرار

استور( سبخان سہیل ) استور میں رات کی تاریکی میں چور نے دوکان کا مکمل صفایا کردیا ۔استور مین بازار کی پرانی مارکیٹ میں ولی نامی  ٹیلر ماسٹر کی دوکان کا تالہ توڑ کر 52جوڑے تیار کپڑے چور اُٹھا کر لے گئے۔

ٹیلر ماسٹر ولی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی دکان میں عید کے لئے 52 جوڑے تیار پڑے تھے۔ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دکان پر کام نہ کرسکا، اور دکان بند کر کے گھر چلا گیا۔ صبح آکر دیکھا تو دکان کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا اور 52 جوڑے تیار کپڑے غائب تھے۔

دوکان میں چوری کی اطلاع ولی نے سٹی تھانہ استور میں دی ہے، اور پولیس نے آکر جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے۔

ماسٹر ولی نے کہا، "میں ایک غیریب انسان ہوں محنت مزدوری سے اپنے گھر ولوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ افراد کی رقم انہیں لوٹانا میرے لئے بہت بڑی مصیبت بن گئی ہے۔ میں کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ،ڈپٹی کمشنر استور ولی خان اور ایس پی استور سے اپیل کرتا ہوں کی وہ اس واقعے کی تحقیات کرکے ملزم کا پتا لگائیں اور میرے دوکان سے ہونے والی چوری کا ازالہ کریں۔”

دوسری جانب ڈی ایس پی محمد شیرینکا کہنا ہے کہ چوری کا واقعہ سحری کے بعد پیش آیا ہے۔ پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے۔ مختلف مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button