حادثات

تووکہو چترال میں‌خستہ حال پُل عبور کرتے ہوے گاڑی دریا میں‌گر گئی، دو جان بحق، تین افراد زخمی ہوگئے

چترال ( محکم الدین ) تور کہو کے مقام واشچ میں خستہ حال پُل عبور کرتے ہوئے جیمنی سوزوکی دریا تور کہو میں جا گری ۔ جس سے دو افراد جان بحق تین زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں باپ جان بحق بیتا زخمی ہوا ۔ تفصیلاات کے مطابق جیمنی سوزوکی نمبر A1 – 5206 جسے سعید الرحمن چلا رہا تھا ۔ زنگ لشٹ تورکہو میں اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے کے بعد بیٹا وجیہ الرحمن اور دیگر افراد کو لے کر اپنے گھر واشچ جارہاتھا ۔ کہ گاؤں کے قریب پُل عبور کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے تورکہو میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں مسمی سعید الرحمن ولد حکیم نایاب اور واجد ولد محب الرحمن ساکنان واشچ جان بحق اور وجیہ الرحمن ولد سعیدالرحمن ، یورمس مراد ولد جم شاہ ساکنان واشچ اور ضیاء الرحمن ولد میر صوات خان ساکن زنگ لشٹ زخمی ہوئے ۔ جان بحق اور زخمیوں کو مقامی رضاکار نوجوانوں نے دریائے تورکہو سے نکا لا ۔ جبکہ زخمیوں کو آر ایچ سی شاگرام تورکہو میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ چترال کے بالائی علاقوں میں دریاء کے اوپر پُل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ اس لئے ان پُلوں پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ خصوصا 2015 کے سیلاب سے متاثرہ کئی پُل از سر نو تعمیر کے انتظار میں ہیں ۔ لیکن اُن کی طرف سابقہ حکومت میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button