جرائم

جوٹیال میں‌ چاقو کے پے درپے وار سے نوجوان زخمی

گلگت (بیورو چیف) گلگت شہر کے علاقے جوٹیال میں نوجوان کو چاقو کے پے در پے وار کرکے زخمی کردیا گیا جوٹیال تھانہ کے قریب کیش اینڈ کیری شاپنگ سینٹر کے سامنے اسامہ رفیق نامی نوجوان کیش اینڈ کیری شاپنگ سنٹر سے نکل کر جونہی سڑک کے قریب پہنچا سدیس نامی ایک لڑکے کا بازو اسامہ کے بازو سے ٹکرایا. جس پر سدیس نامی لڑکے نے پلٹ کر گالیاں دیتے ہوئے اسامہ پر حملہ آور ہوا اور وقوعہ کے قریب تربوز فروخت کرنے والے سے چاقو اٹھا کر اسامہ کی کمر پر وار کرتے ہوے چار گھاؤ لگائے اور موقع سے فرار ہو گیا. وقوعہ کے فوری بعد اسامہ جوٹیال تھانہ میں زخمی حالت میں رپورٹ درج کرانے پہنچا. پولیس نے پرچہ مضروبی بنا کر اسامہ کو سٹی ہسپتال پہنچایا. جہاں اسامہ کو چیک اپ کے بعد ایڈمٹ کردیا گیا ہے. دہشتگردی کے خلاف جوٹیال تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود اب تک ملژم کو گرفتار نہیں کیا گیا. معلوم ہوا ہے کہ ملزم سدیس اور اسکے ساتھی کو بچانے کے لئے اعلیٰ سرکاری و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق و حاضر افسران سرگرم ہیں جس کی وجہ سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button