خبریں

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل اور ڈائمنڈ پینٹ کے اشتراک سے ہنزہ میں عید فیملی میگا شو کا انعقاد

ہنزہ(رحیم امان) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل اور ڈائمنڈ پینٹ کے اشتراک سے عیدالفطر کے موقع پر عید فیملی میگا شو کا انعقاد کیا گیا۔اس شو میں حکومتی،جماعتی اداروں عہداران کے علاوہ ہنزہ بھر سے بڑی تعداد میں خاندان نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی جناب دولت کریم صدر چیمبر آف کامرس ہنزہ تھے۔اس شو میں گلگت بھر سے نامور فنکاروں نے شرکت کر کے اپنے فن کے جادو سے شایقین سے خوب داد حاصل کی۔

اس موقع پر اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنزہ کی ثقافت صدیوں پُرانی ہے اور اس ثقافت کی ترسیل میں ہمارے آباو اجداد نے سخت محنت کی ہے،آج ہمارے نوجوانوں کو اپنے آباو اجداد کے نقش قدم چلنے کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے مزید جوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشکلات سے نہیں گھبرانا چاہیے بلکہ دانشمندی سے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ وہ کامیابی کا خوب لطف اُٹھا سکیں۔انہو ں نے مزید بزرگوں کے حوالے سے کہا کہ اس سال چیمبر آف کامرس ہنزہ کی جانب سینٹرل ہنزہ سے 60سا ل سے زائد60سے65بزرگوں کو چائینہ کا ایکسپوجر ٹور کروایا جائیگا۔ اور اس قسم کے میوزیکل پروگراموں کو ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل اور چیمبرآف کامرس ہنزہ کے اشتراک سے پورے ہنزہ لیول پر رکھنے کی تجویز بھی دی۔

اس موقع پر صدر ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل جناب سردار نے مہمانون کو خوش آمدید کرتے ہو کہا کہ ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے پاس محدود وسائل ہونے کے باوجود اس نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری پروگراموں کا انعقاد کر کے ہنزہ سمیت عالمی سطح پر نام کمایا ہے ۔ ہنزہ میں فیملیز کے لیے اس قسم کے پرُگرامز رکھنے کا مقصد ہنزہ کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری تفریح فراہم کرنا تاکہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ ہنزہ اور گلگت بلتستان کے ثقافت سے آثنا ہوئے سکیں اور اس سے لطف اُٹھا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button