سیاحت

ہنزہ میں‌سیاحوں‌کی بڑی تعدادمیں‌آمد، ضلعی انتظامیہ متحرک، مگر آلودگی کا مسلہ بڑھ رہا ہے

ہنزہ (اسلم شاہ ، رحیم امان ) عید کے فورا بعد ہنزہ میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ۔ضلعی انتظامیہ متحرک سیاحوں کو سہولیات مہیا کرنے اور انتظامات کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس اور مجسٹریرٹ فرمان کریم کا رات گئے تک ضلع کے مختلف سیاحتی مقامات میں انتظامات سہولیات کا معائینہ۔ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسوں میں نرخ ناموں کا جائزہ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں سیاحتی سیزن شروع ہوتے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع ہنزہ کا رخ کیا ہے ایسے حالات سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے ، سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر کرنے سمیت دیگر اہم کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چھٹی کے دن بھی ضلعی انتظامیہ مصروف عمل رہی ۔ڈی سی ہنزہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ رات گئے تک ہنزہ کے اہم سیاحتی مقامات عطا آباد جھیل، دویکر ، کریم آباد اور ناصر آباد کا دورہ کیا ، اس دوران سیکورٹی ، ریٹ لسٹ اور پارکنگ کے علاوہ دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے رہے جبکہ ضلعی پولیس اور لیویز فورس سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات سنبھالے۔

اس موقعے پرکاروباری حضرات کا کہنا تھاکہ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں مگر سیا حوں کی بڑی تعداد سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button