سیاست

چیف سیکریٹری بدامنی پھیلا کر سی پیک کے خلاف سازش کر رہا ہے، خادم حسین اشراقی، جنرل سیکریٹری فلاحی کمیٹی خپلو

خپلو ( پ ر ) فلاحی کمیٹی خپلو کے جنرل سیکرٹری خادم حسین اشراقی نے کہا ہے چیف سیکرٹری کا بیان سی پیک کے خلاف سازش لگتا ہے متازعہ بیان کے ذریعے علاقے کی پرامن فضا کو خراب کرنا چاہتا ہے گلگت بلتستان کے عوام محب وطن اور پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے رات کے گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر نے اپنے رہائش گاہ بلا کر چیف سیکرٹری کے معاملے سے پیچھے ہٹنے کو کہا اس ساتھ میں مجھے ڈرایا دھمکایا گیا مگر میں بے وہاں پر واضح کہہ دیا ہے کہ عوام کی ایشوز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا جو حربہ استعمال کر کے مجھے ڈرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کا مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے میرا نیت صاف ہے میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جن کو ڈپٹی کمشنر اپنے آفس بلا کر پسند کے بیانات چلاتے ہیں ان لوگوں کو اپنے گھروں میں کوئی حیثیت نہیں ہے نہ ہی انکو عوام کی ایشوز سے کوئی سروکار ہے انہوں نے کہا کہ فلاحی کمیٹی خپلو گزشتہ کئی سالوں سے گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے تھے یہ ہمارا حق ہے انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ لوگوں کو اپنے پاس بلا کر ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا گیا جائے بصورت دیگر فلاحی کمیٹی خپلو سخت اقدامات اتھانے پر مجبور ہو جائیں گے ضلعی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں  لوگوں کو ہراساں کر کے ضلع کے حالات کو خراب نہ کیا جائے انہوں نے کہا ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرے ہیں کہ موجودہ چیف سیکرٹری کو گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے ہٹایا جائے عوام کی جذبات کے ساتھ کھیل کر یہ لوگ علاقے کی پر امن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو فوری طور پر علاقہ بدر نہ کیا گیا تو گانچھے کے عوام کو سٹرکوں پر لائیں گے اور سیاچن روڈ پر دھرنا دیں گے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button